مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی کا طیارہ روسی شہرا سمولنسک میں ایئر پورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں صدر،ان کی بیوی اور آرمی چیف سمیت تمام132افراد ہلاک ہوگئے ہیں اس سے قبل ذرائع نے 87 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔اطلاعات کے مطابق پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی کا طیارہ روس کے مغربی شہر سمولنسک کے ایئرپورٹ پر اترنے کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔پولش حکام کے مطابق حادثے کے وقت صدر ، ان کی بیوی ماریہ، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل فرانسسک،نائب وزیر خارجہ اور سینٹرل بینک کے گورنرسمیت 132 افراد طیارے میں موجود تھے جن میں سے کوئی زندہ نہیں بچا۔بعض ذرائع کے مطابق پولش صدر کے طیارے میں پولینڈ کے تقریباً50 ارکان پارلے منٹ بھی سوار تھے ۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ دھند کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ درختوں سے ٹکرا کر گرا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ پائلٹ کی غلطی اور اشتباہ کو حادثہ کی علت بتایا گيا ہے۔
پولینڈ
پولینڈ کے صدارتی جہاز کے حادثے میں صدر اور آرمی چیف سمیت 132 افراد ہلاک
پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی کا طیارہ روسی شہرا سمولنسک میں ایئر پورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں صدر،ان کی بیوی اور آرمی چیف سمیت تمام132افراد ہلاک ہوگئے ہیں اس سے قبل ذرائع نے 87 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔
News ID 1061090
آپ کا تبصرہ